post-thumb

نشہ چاہے کیسا بھی ہو۔ تن، من، دھن سبھی کچھ لے کر آخیر میں صرف موت ہی دیتا ہے۔ جسم کا خون سوکھ کر انسان ہڈیوں کا ڈھانچہ بن کر رہ جاتا ہے۔ طرح طرح کی کئی خطرناک اور لاعلاج موذی بیماریوں میں گھرکر انسان اپنی زندگی کو دوزخ بنالیتا ہے۔
نشہ کرنے والا شخص چاہے کتنا بھی ایماندار کیوں نہ ہو، لیکن انسانیت کے ناطے وہ رشتہ داری میں ہمیشہ کمزور ہی رہتا ہے۔ لوگ اُسے نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اُسے اپنے برتن میں پانی پلانا بھی پسند نہیں کرتے۔ نشہ کرنے والا اگر اپنے سگے بھائی کے گھر بھی جائے یا اپنی سسرال جائے اور وہاں ایک چھوٹا سا برتن بھی اِدھر اُدھر ہوجائے تو چوری کا الزام نشہ کرنے والے کے نام ہی لگ جاتا ہے۔ اس لئے نشہ کرنے والا آدمی اپنے نشہ کے چکر میں پھنسا ہونے کی وجہ سے چاہتے ہوئے بھی اپنے کسی قریبی دوست یا سگے رشتہ داروں میں خوشی یا غم کے موقع پر بھی نہیں جاسکتا۔ خیال رہے کہ نشہ کرنا اور کرانے والے دونوں ہی قانونی مجرم ہیں۔ ان مجرموں کو پکڑے جانے پر جیل بھی ہوسکتی ہے اور ان کی لاکھوں کی عزت ایک ہی پل میں خاک میں مل سکتی ہے، کیوں کہ ہر آدمی پر اپنے گھر اور اولاد وغیرہ کی ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔
اگر آپ یا آپ کا کوئی دوست اور رشتہ دار ان بری اور خرچیلی عادتوں سے پریشان ہے اور ان سے چھٹکارا پانا چاہتا ہے تو آپ فکرمند نہ ہوں۔ ہمارے پاس ہر طرح کے نشہ سے چھٹکارا دلانے کے لئے بھی یونانی نسخوں کا کامیاب علاج موجود ہے، جس کے استعمال سے آپ اپنا نشہ بغیر کسی جسمانی تکلیف اوراسپتال میں داخل ہوئے بغیر ہی اپنا روزمرہ کا کام پھرتی سے کرتے ہوئے پہلے دن سے ہی چھوڑدیں گے۔ ہمارے اس آزمودہ علاج سے انگنت لوگ اپنا نشہ بغیر کسی پریشانی کے ہمیشہ کے لئے چھوڑکر اپنے گھرانے اور سماج کے درمیان عزت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ دھیان رہے کہ کوئی بھی نشہ پل بھر کی خوشی کے بدلے میں صرف موت ہی دیتا ہے۔

Share your thoughts Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Comment