post-thumb

شادی کے بعد ہر مرد اور عورت کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اُن کے گھر میں بھی ایک ننھا منا بچہ ان کی گرہستی کے چمن میں کھلے۔ ہر مرد کی یہی آرزو ہوتی ہے کہ اس بچہ کے روپ میں اس کا خاندانی سلسلہ پھلے پھولے اور پیڑھی در پیڑھی اس کا نام بھی چلتا رہے، لیکن اولاد ہونے پر گھر کی خوشی واپس آجائے، اس کے لئے کئی بھولے بھالے لوگ تو ڈھونگی سادھوؤں، سنتوں اور گنڈے تعویذ والوں کے چکر میں پڑکر اپنا وقت اور پیسہ بیکار میں ہی گنوادیتے ہیں۔ جن کے یہاں اولاد نہیں ہوتی تو انھیں سب سے پہلے اپنے یہاں اولاد نہ ہونے کی وجہ کا پتہ لگانا چاہئے۔ زیادہ تر مرد عورت کو ہی اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، لیکن اس کے ذمہ دار وہ خود بھی ہوسکتے ہیں، جبکہ وہ اولاد کے لئے دوسری شادی بھی کرلیتے ہیں۔ ایسی حالت میں ان کی زندگی اور بھی اجیرن ہوجاتی ہے۔ ان بے اولاد لوگوں کو ہماری یہی صلاح ہے کہ سب سے پہلے شوہر بیوی دونوں ہی اپنی اچھی طرح جسمانی جانچ کرائیں تاکہ اصلی کمی کا پتہ چل سکے۔ پھر اسی کمی کا علاج کسی اچھے حکیم سے کرائیں تاکہ جلد ہی صاحبِ اولاد بن سکیں۔ یوں تو جگہ جگہ آپ کو اولاد حاصل کرنے کے لئے بڑے بڑے اشتہار دیکھنے کو مل جائیں گے، لیکن آپ یہ یاد رکھیں کہ اصلی علاج وہی ہے جس سے کچھ فائدے کی امید ہو۔ اس کے لئے ہم آپ کو صحیح مشورہ دیں گے تاکہ آپ بہترین اور صیحح علاج کریں گے ہمارا یہی مقصد رہے گا کہ آپ اِدھر اُدھر نہ بھٹکیں، فضول میں اپنا پیسہ اور وقت برباد نہ کریں اور صحیح فائدہ حاصل کرسکیں۔

Share your thoughts Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Comment