post-thumb

قدرت نے عورت اور مرد کو ایک دوسرے کے لئے بنایا ہے، لیکن دونوں کے جسم کی بناوٹ الگ الگ ہے۔ جو مرض عورت کی بناوٹ کے مطابق صرف عورت ہی کو ہوتے ہیں ان کو امراضِ نسواں(زنانہ امراض) کہتے ہیں۔ یہ کافی پریشان کن ہوتے ہیں۔ کمر اور جسم میں درد ہوتا ہے، جسم تھکا تھکا سا رہتا ہے، کام کاج میں من نہیں لگتا ، عورتیں عمر سے پہلے ہی اپنی تندرستی اور خوبصورتی کھو بیٹھتی ہیں اپنی عمر سے زیادہ دکھائی دینے لگتی ہیں اور اپنے شوہروں کو پوری طرح خوش نہیں کرپاتیں، جس کی وجہ سے شوہر و بیوی دونوں کی شادی شدہ زندگی پریشانی میں گزرتی ہے۔ اور اس کا اثر آنے والی نسلوں پر پڑتا ہے، گھریلو ڈھانچہ چرمراکر رہ جاتا ہے۔ زنانہ امراض کئی طرح کے ہوتے ہیں، لیکن کچھ مرض عورتوں میں مرغن غذاؤں کی زیادتی، غلط رہن سہن اور آب و ہوا کی وجہ سے بھی ہوجاتے ہیں، جو الگ الگ قسم کے ہوتے ہیں۔

Share your thoughts Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Comment