post-thumb

مرد کی زندگی میں سب سے زیادہ قیمتی جوہر منی ہی ہے، جو سارے مرد اور عورتوں کو پیدا کرتی ہے۔ یہ گاڑھے مٹیالے، بھورے اور سفید رنگ کا ایک لیس ہوتا ہے اور یہ جسم کی کسی ایک ہی جگہ پر پیدا نہیں ہوتا۔ رجوع ہونے کی حالت میں جب منی کے جراثیم، منی کی نالیوں سے ہوتے ہوئے پیشاب کے راستہ سے گرنے کی حالت میں ہوتے ہیں تو اسی وقت ان میں پروٹیٹ آکر مل جاتا ہے۔ منی کی جگہ سے ایک لیس دار ہلکے پیلے رنگ کا لیس پیدا ہوتا ہے، جس میں صابودانے کی طرح کے چھوٹے چھوٹے دانے تیرتے رہتے ہیں۔ اسی حالت میں مرد کے جسم میں منی پیدا ہوتی ہے اور منی کا گاڑھاپن اس بات پر منحصر ہے کہ جسم کے کس حصہ سے کس وقت کس حالت میں لیس آکر ملتا ہے۔

Share your thoughts Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Comment